h پنڈی گھیب کے قریب سی پیک پر حادثہ ، 2افراد جاں بحق

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

4 پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) پنڈی گھیب کے قریب سی پیک پر کار کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی پیک پر بارش کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا کار میں سوار ایک ہی خاندان کے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل پنڈی گھیب کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔تین سالہ معصوم بچے کی لاش اور تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 39 سالہ زوجہ نوید دم توڑ گئی جبکہ باقی افراد کو ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں