U وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات

ا*پنڈی گھیب میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا

منگل 5 مارچ 2024 20:50

0پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت تحصیل بھر میں 12ہزار 6سو 94مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کے تحت نگہبان رمضان پیکج کے تحت پنڈی گھیب تحصیل میں خشک راشن کی تقسیم شروع کردی گئی۔

معیار اور شفافیت برقرار رکھنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔ مستحق خاندانوں کی دہلیز تک ان کا حق پہنچایا جائیگا۔ اکثریت مستحق خاندانوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کی دوبارہ تصدیق کرائی گئی۔

(جاری ہے)

گھروں کے پتے، موبائل نمبر تبدیل ہونے پر مشکلات پیش آئیں تاہم ٹیموں نے مستعدی سے کام کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق خاندان رجسٹرڈ موبائل نمبر آن رکھیں۔خشک راشن کی وصولی کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہونا چاہئے۔ راشن بیگز پر کیو آر کوڈ، شناختی کارڈ سے سکین کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ملک نور زمان کا کہنا تھا وئیر ہاؤسز اور فوکل پرسنز مقرر کردئیے گئے ہیں۔ خشک راشن کی شفاف انداز میں ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔

انتظامیہ مستحق خاندانوں تک خود پہنچے گی۔ خشک راشن نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیکج میں10 کلو آٹا، 2 کلو چینی، 2 کلو بیسن، 2 کلو گھی اور 2 کلو چاول راشن شامل ہے۔ اشیاء خوردونوش کا معیار چیک کرنے کے لئے پیکنگ سنٹرز پر فوڈ اتھارٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں۔ غیر معیاری خشک راشن کسی بھی صورت نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوا م کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں