وزیر خارجہ کی شنگھائی کانفرنس میں شرکت پر بی جے پی اور پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ہے، وزیر مملکت سردار سلیم حیدر

پیر 8 مئی 2023 23:22

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2023ء) وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت جا کر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن ممالک کے سامنے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ لڑااور بھارت کو آئینہ دیکھایا۔ وزیر خارجہ کی شنگھائی کانفرنس میں شرکت پر بی جے پی اور پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ہے۔

بلاول بھٹوکو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنانے اور پاکستانی موقف کا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عوام کیلئے میری وزارت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی سردار سلیم حیدر خان نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو عزت دی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو گا عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میں غریب کا ساتھی ہوں۔ اور غریب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ اگر کسی غریب کے ساتھ کسی وڈیرے یا بااثر شخص کی جانب سے ظلم و زیادتی کی گئی تو میں ہمیشہ کی طرح غریب کے ساتھ کھڑا ہوں گا چاہیے اس غریب کے ساتھ دو ووٹ ہی کیوں نہ ہوں جبکہ اس کے مقابلے میں ہزاروں ووٹ والے کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ میں نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند ہے۔ کسی غریب کے ساتھ نا انصاف ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں