پنڈی گھیب۔۔ سیاسی جماعتوں میں روابط سے سیاسی استحکام آئے گا سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔ غلام مصطفیٰ ملک

+ غلام مصطفی ملک کی پنڈی گھیب میں پیپلز پارٹی کے راہنمائ ملک فیصل منیر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں اظہار خیال

پیر 13 فروری 2023 20:10

&پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے دست راست غلام مصطفی ملک نے پنڈی گھیب شہر میں اپنے دیرینہ دوست ملک فیصل منیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحصیل جنرل سیکرٹری بننے پر انکے گھر جا کر مبارکباد دی۔مصطفی ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے حقیقی کارکنان کی نامزدگی انکی حوصلہ افزائی اور ستائش ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک فیصل منیر اور انکے خاندان کی پنڈی گھیب کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، مجھے امید ہے کہ انکی نامزدگی سے پ*پیپلز پارٹی گراس روٹ لیول پر مضبوط ہو گی۔مصطفی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، قومی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، مسائل کے حل کے لیے ذاتی انا، ہ?ٹ دھرمی،ضد چھوڑ کر گرتی معیشت کا سوچنا ہوگا، سیاسی جماعتوں میں روابط سے سیاسی استحکام آئے گا۔ سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے APC بلانا خوش آئند تھا،اسے ملتوی نہیں ہونا چاہئے، عمران خان سمیت تمام قومی قیادت کو اس میں شریک ہونا چاہئے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں