پرائیوٹ سکولوں کی بلڈنگ کے بجلی اور سوئی گیس کے میٹر کمرشل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

ہفتہ 24 فروری 2024 19:55

۳ پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) پنڈی گھیب میں اکثر پرائیوٹ سکولوں کی بلڈنگ کے بجلی اور سوئی گیس کے میٹر کمرشل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں کرایہ کی بلڈنگ میں قائم اکثر پرائیوٹ تعلیمی سکولوں جو کہ گھریلو بجلی اور سوئی گیس کے میٹر لگے ہوئے ہیں اور کمرشل استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سوئی گیس اور محکمہ آئیسکو سب ڈویڑن پنڈی گھیب کے عملہ کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ محکمہ آئیسکو اور محکمہ سوئی گیس کی جانب سے خصوصی چھاپہ مار چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو تحصیل پنڈی گھیب میں پرائیوٹ سکولوں کے بجلی اور گیس کے میٹرز کو چیک کریں۔ گھریلو میٹر پر غیر قانونی طریقے سے کمرشل طور پر خلاف ورزی کرنے والے پرائیوٹ سکولوںکے خلاف قانونی کاروائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ پنڈی گھیب کے عوامی حلقو ں نے محکمہ سوئی گیس اسلام آباد ، محکمہ آئیسکو اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر اٹک ، مانیٹرنگ سیل اٹک ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ، محکمہ ایجوکیشن پنڈی گھیب و دیگر اعلی ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں