پنڈی گھیب: سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم ، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ 28 اپریل 2023 23:52

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2023ء) پنڈی گھیب میں سی پیک پر کار اور ٹرک میں تصادم سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سی پیک پر کھڑپہ انٹرچینج کے قریب کار ڈرائیور عدنان کو نیند آنے کے باعث کار ایک ٹرک کو پیچھے سے جا ٹکرائی جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے تین افراد میں کار ڈرائیور اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے کار سوار اپنے ایک بزرگ کی میت کو بذریعہ ایمبولینس چھب لارہے تھے ایمبولینس کار کے پیچھے آرہی تھی کہ کار حادثے کا شکار ہوگئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کردیا دو زخمیوں کی حالت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں