aمسجد سے قیمتی چیزیں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

،ْپنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) پولیس نے مسجد سے قیمتی چیزیں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ منظور احمدنے تھانہ پولیس پنڈی گھیب میں درخواست دی کہ مرکزی جامع مسجد نلہڈ میں امام مسجد ہوں۔

(جاری ہے)

صبح کی اذان کے لیے مسجد گیا تو مسجد کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ UPSبیٹری، ایمرجنسی لائٹس، پانی کی موٹر اور پنکھا غائب تھا۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان نوید احمد اور محمد بلال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں