پنڈی گھیب: ضلعی انتظامیہ نے ڈکلیئر ہونے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بجلی سوئی گیس کنکشنز کاٹنے کی ہدایات دیدیں

جمعرات 26 جنوری 2023 20:00

ًپنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) ضلعی انتظامیہ نے ڈکلیئر ہونے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بجلی سوئی گیس کنکشنز کاٹنے کی ہدایات دیدیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بجلی اور سوئی گیس سمیت یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے میں کام کرنے والی 92 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو "غیر قانونی" قرار دیے جانے کے بعد اپنی سروسز کاٹ دیں اور نئے کنکشن کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے دو روز قبل کے اٹک، حضرو ،حسن ابدال، جنڈ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ کے مختلف علاقوں میں قائم 92 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کو خط لکھا گیا ہے اور اس کی کاپی مزید قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) اسلام آباد کو بھی بھیج دی گئی ہے اور یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والیاداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ یوٹیلیٹیز کا رابطہ منقطع کر دیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے غیر قانونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے کنکشن لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی جو کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ لینڈ مافیا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، لینڈ سب ڈویڑنز کے ذریعے معصوم عوام کو لوٹ رہا ہے۔ لہذا، عام عوام کے تحفظ کے لیے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز/ لینڈ سب ڈویڑنز کے تمام کنکشنز اور مستقبل میں عمارتوں/ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری دینے والے اتھارٹی کی جانب سے کسی اعتراض کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی کنکشن فراہم نہیں کیا جائے گا تاہم سوئی گیس و آئیسکو کی طرف سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہی

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں