ض*پنڈی گھیب، رمضان پیکج لسٹوں میں غیر مستحق افراد کے نام شامل ہونے کا انکشاف

منگل 5 مارچ 2024 20:50

/پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) رمضان پیکج لسٹوں میں غیر مستحق افراد کے نام شامل ہونے کا انکشاف ۔ نگہبان رمضان پیکج کیلئے مستحق افراد کی فراہم کی گئی لسٹوں پر سوالیہ نشان ۔نگہبان رمضان پیکج کی شفافیت کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل پنڈی گھیب میں نگہبان رمضان پیکج کیلئے مستحق افراد کی فراہم کی گئی لسٹوں میں تصدیق کے دوران بڑی تعداد میں غیر مستحق افراد کے نام شامل ہونے کے انکشاف پر شہریوں کی جانب سے نگہبان پیکج کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب میں حکومت پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کیلئے فراہم کی گئی لسٹوں میں تصدیق کے دوران غیر مستحق افراد کے نام شامل ہونے اور ہر یونین کونسل سے سینکڑوں غریب اور مستحق افراد کے نام شامل نہ ہونے پر حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل پنڈی گھیب بھر میں رمضان پیکج کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ تحصیل پنڈی گھیب میں رمضان پیکج کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جو لسٹیں فراہم کی گئیں ہیں ان میں نام آنے پر کئی غیر مستحق افراد نے راشن لینے سے انکار کر دیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جگہ مستحق افراد کا نام ڈالا جائے اور مستحق افراد کو راشن دیا جائے۔

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں