/حکومت عوام کو سفری سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے، مشکل حالات کے باوجود حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا،ملک سہیل خان

iتنخواہوں میں اضافے سے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا

پیر 12 جون 2023 20:20

M پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2023ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک سہیل خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے مراکز میں ایک ہی چھت کے نیچے پاسپورٹ پروسیسنگ کائونٹر قائم کیئے جائیں۔ جس سے عوام تک پاسپورٹ کی سہولت کی رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔حکومت عوام کو سفری سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا۔ تنخواہوں میں اضافے سے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان نے پنڈی گھیب نادرا آفس میں پاسپورٹ پراسیسنگ کائونٹر کی سہولت کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ چوہدری شیر علی خان، سابق ایم پی اے میجر (ر) اعظم خان ، ملک سعید محمد خان ،سابق صوبائی وزیر کے معاون خصوصی سردار وقار حسین،تحصیل جنرل سیکرٹری نمبردار ملک آفتاب آف احمدال،ملک ندیم ، صوبیدار (ر) محمد امین و دیگرعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے شہریوں کو محفوظ سفری دستاویزات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ویزا فری سفر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات کوشاں ہیں۔ بجٹ عام عوام کی زندگیوں میں آسانی لائے گا۔ مہنگائی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کیا۔مشکل حالات کے باوجود حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ملک کی سالمیت ، جمہوریت اور عوامی حقوق کی پاسداری ہی

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں