پنڈی گھیب: انجمن گجراں کمیٹی کے سالانہ انتخابات۔ چوہدری محمود احمد (صدر) جبکہ چوہدری عبد الرحمن (جنرل سیکرٹری) منتخب

جمعہ 6 مئی 2022 23:45

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) انجمن گجراں کمیٹی کے سالانہ انتخابات۔ چوہدری محمود احمد (صدر) جبکہ چوہدری عبد الرحمن (جنرل سیکرٹری) منتخب۔ تفصیلات کے مطابق انجمن گجراں کمیٹی پنڈی گھیب کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں چوہدری محمود احمد کو (صدر) ، احمد رضا فاروقی (نائب صدر) ، محمد ابوبکر صدیق (نائب صدر)، چوہدری عبد الرحمن (جنرل سیکرٹری) ، چوہدری فیصل رحمٰن (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، محمد کاشف (سیکرٹری اطلاعات)، محمد عمر ذاہد (سیکرٹری تعلقات عامہ) جبکہ خرم شہزاد (سیکرٹری انفارمیشن) منتخب۔ انجمن گجراں کمیٹی کے تمام عہدیداروں کو مکمل اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا

متعلقہ عنوان :

پنڈی گھیب میں شائع ہونے والی مزید خبریں