چوری کی 5وارداتیں ، ملز مان کے خلاف مقدمات درج

پیر 18 مارچ 2024 17:17

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) چوری کی 5واردا توں میں ملوث ملز مان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔چوروں کے گروہ نے گا ئوں 256گ ب کے زمیندار محمد سہیل سلیم کے زرعی ٹیوب کا مکمل سسٹم موقع پاکر چوری کر لیا، گا ئوں 285گ ب کے زمیندار شاہد محمود نے پو لیس کو آگا ہی دی ہے کہ چوروں نے اسکے زرعی ٹیوب ویل سے 95ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، گا ئوں 261گ ب کے مکین لعل خان نے اپنی مو ٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی کہ چور لے گئے جبکہ چوروں نے پل عنائت شاہ پر قائم مسمی امیر علی کی دکان کے تالے توڑ کر 60ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چوروں کے گروہ نے گا ئوں 719گ ب کے رہا ئشی عبیداللہ کو بھی مو ٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔ متعلقہ تھا نہ پو لیس نے وارداتوں میں ملوث ملز مان کے خلاف مقد مات درج کرتے ہو ئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں