پیرمحل ، ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 25 اکتوبر 2023 14:51

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) پیرمحل کے علاقے شورکوٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فرید بخش بوائز کالج333گ ب کے قریب دو موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد ٹرالر کی زد میں آ گئے جس کے باعث دو موٹرسائیکل سوار ٹرالر کے نیچے کچلے گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد بوٹا اور علی حیدر شامل ہیں، حادثہ میں 1 شخص شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں