پیرمحل،کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

ہفتہ 5 اگست 2023 22:57

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2023ء) یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ندیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی پیرمحل سے ریلی کا انعقادکیاگیا ۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کی ریلی شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے فلیکس اور بینرز لگا اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا ء نے کشمیر یوںسے اظہار یکجہتی کے لئے نعرے بلند کئے ۔

شرکاء ریلی نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ہاتھوں میں قومی پرچم ،کشمیری پرچم پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکائے ریلی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،سفاکیت اور بربریت بند کرے کشمیر کی آئینی حیثیت میں ردوبدل کسی بھی قیمت پر قبول نہیں شرکا ء نے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔\378

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں