پیرمحل،کم پیمائش ناقص، غیر معیاری پٹرول پمپ مالکان کے خلاف آپریشن

بدھ 9 اگست 2023 18:17

پیرمحل،کم پیمائش ناقص، غیر معیاری پٹرول پمپ مالکان کے خلاف آپریشن
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2023ء) کم پیمائش ناقص غیر معیاری پٹرول پمپ مالکان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل ندیم بلوچ نے آپریشن کرکے جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ندیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل میں متعدد پٹرول پمپس کو چیک کرتے ہوئے پٹرول کے پیمانہ جات چیک کیے اور کم پیمائش اور ناقص اور غیرمعیاری پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کو ہزاروں روپے نقد جرمانے عائدکرکے موقع پر وصول کرکے سخت وارننگ جاری کی۔\378

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں