موٹر وے ایم تھری پر کار الٹ گئی، 2افراد جاں بحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 22:59

موٹر وے ایم تھری پر کار الٹ گئی، 2افراد جاں بحق
پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2023ء) موٹر وے ایم تھری پر88 موڑ کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بدقسمت کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو منتقل کر دیں ۔ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں