پیرمحل،موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹتے سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جاں بحق

جمعرات 17 اگست 2023 22:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2023ء) پیرمحل میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی ٹکرسے ا سسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر درکھانہ جاں بحق، دوشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چک نمبر693گ ب کا رہائشی ارسلان گجر ا سسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر درکھانہ اپنے والد اور ایک ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار اپنے گائو ں جارہے تھے کہ چک نمبر675گ ب کے قریب موٹرسائیکل کا اگلاٹائر برسٹ ہونے پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابوہوکر موٹرسائیکل رکشہ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ارسلان گجر ا سسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ والد اور ساتھی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں