نگراں حکومت صاف و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہے الیکشن بروقت ہونگے،

نگران صوبائی وزیر اطلاعات میڈیا کے ذریعے ہی الیکشن سے متعلق آگاہی مہم کو عوام تک پہنچایا جاسکتا ، ملک خرم شہزاد

جمعرات 12 جولائی 2018 21:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگراں حکومت صاف و شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہی ہیں الیکشن بروقت ہونگے صحافت جو کہ ملک کا چوتھا ستون ہے ہر دور اور نامساعد حالات میں میڈیا کا کردار مثبت رہا ہے میڈیا کے ذریعے الیکشن سے متعلق آگاہی مہم کو عوام تک پہنچایا جاسکتا ہے ،ووٹ قومی فریضہ ہے عوام 25جولائی کو اپنی ضمیر کے مطابق علاقے میں بہتر امیدوار کا انتخاب اپنے قیمتی ووٹ کے استعمال سے کریں عوام کے ووٹ سے ہی ترقی ممکن ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نیشنل پریس کلب پشین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد مثبت رپورٹنگ کے ذریعے صوبے کا نام روشن کرسکتی ہے سرکاری مشینری مکمل طور پر غیر جانبدار ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں صحافیوں سے ملنے کا مقصد انکے مسائل سننا اور محدود مدت اور وسائل میں انکا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران ہونیوالے دھماکے کو بزدالانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات اور عمل ملکی معاملات میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی عوام اور حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک صف پر کھڑے ہیں امن اور ملک دشمن عناصر ہمارے پختہ عزائم اور مقاصد کو توڑ نہیں سکتے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کرچکے ہیں اور انہیں بتایا کہ اسلحے کی سرعام نمائش پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنیوالے امیدواروں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لکھا جائیگا ڈسٹرکٹ کے امیدواروں کو جلسوں اور کارنر میٹنگوں کیلئے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں