ڈپٹی کمشنر پشین نے مہنگے دام گوشت فروخت کرنے پر قصابہ سیل ،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر تندور مالکان کو جرمانہ عائد کر دیا

جمعرات 14 مارچ 2024 19:33

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی میں ملوث دکانداروں اور سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنیوالے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشین نے مہنگے دام گوشت فروخت کرنے پر قصابہ سیل اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر تندور مالکان کو جرمانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل نے گزشتہ روز پشین شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف دکانوں میں سرکاری نرخنامہ چیک کیا اور زیادہ قیمت وصول کرنے پر ایک قصاب کی دکان کو سیل کردیا۔

قبل ازیں ڈی سی پشین نے بیکری تندور شاپس اور دودھ فروشوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر فوری عمل کرنیکی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کارروائی کریگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پشین میں ماہ صیام کے دوران عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں سستا رمضان بازار قائم کردیاگیا، رمضان بازار رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رئیگا۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر انجمن تاجران کے تعاون سے عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کر نے کیلئے ٹک ٹاک اڈہ میں رمضان سستا بازار کا باقاعدہ افتتاح کردیا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رمضان المبارک سستا بازار میں اشیائ خوردنوش کی چیزوں کے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے بتایا کہ رمضان سستابازار صبح نوبجے سے لے کر شام چھ بجے تک کھلا رہیگا سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی روزانہ کی بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلدار کاروائیاں کریں گے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے عوام کنٹرول روم یا ڈی سی آفس کو فوری اطلاع دیا کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے کہاکہ کوئٹہ ٹو پشین ٹوڈی سروس کے کمپنی کو وارننگ دی گئی کہ چارافرادسواری سے زائد سواری بٹھانے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والے کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور منی پٹرول پمپ مالکان فی لیٹر پٹرول دوسوسے زائد فروخت کرنے پر منی پٹرول پمپ سیل کردئیے جائیں گے ضلع میں آمان وآمان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور لیویز اہلکار افطاری سے لیکر سحری تک اپنے علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں