ان سے بات چل رہی ہے‘، شیر افضل نے پشین جلسے میں شرکاء کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے روک دیا

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں شرکاء کو ڈیزل کے نعرے لگانے سے منع کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشین میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیلئے شیر افضل مروت سٹیج پر آئے تو شرکاء نے ڈیزل ، ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کردیئے جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی۔قبل ازیں شیر افضل مروت جب جلسہ گاہ پہنچے تو سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی جلسے سے خطاب کر رہے تھے تاہم جیسے ہی شیر افضل مروت اسٹیج پر پہنچے تو محمود خان نے تقریر روک دی اور مائیک شیر افضل مروت کے حوالے کر دیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں