قلعہ عبداللہ:ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ، دوسرا زخمی ہوگیا

منگل 8 ستمبر 2020 22:10

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن کوئٹہ شاہراہ گلستان کراس کے قریب ٹوڈی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہوگیاہے ،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیالاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے ،گاڑی ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتارکرلیاہے ۔

قلعہ عبد اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں