قلعہ سیف اللہ ،صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، مولانا نوراللہ

قلعہ سیف اللہ میں غیر حاضر ڈاکٹروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ل ہسپتال میں تمام مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کرینگے، ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی صدر ایم ایم

پیر 22 اکتوبر 2018 23:25

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کا شعبہ بد حالی کا شکار ہے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے قلعہ سیف اللہ میں غیر حاضر ڈاکٹروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اور سول ہسپتال میں تمام مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالہادی نے ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کر دیا اس موقع پر سرجن ڈاکٹر اجمل دورانی مولوی عبدالحکیم باتوزئی ڈاکٹر ماجد مری سپرٹنڈینٹ عماالدین ودیگر بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نے ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال کے مسائل بھی معلوم کئے انہوں نے کاہ ہے کہ سول ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروئی کیا جائے گا ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈیوٹی کو یقینی بناکر مریضوں کو موجود تمام سہولیات فراہم کرے اور سرکاری ہسپتال میں مریضوں سے فیس لینے سے گریز کیا جائے آئندہ مریضوں سے فیس نہیں لیا جائیگا جوبھی دستیاب وسائل ہونگے انہیں فوری طور پر فراہم کیا جائیگا تاکہ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ممکن ہوسکیں اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں