بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم کیا جائے گا، سیداقبال شاہ

عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم کیا جائے گا عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان بھر میں حصہ لیکر بھر پورکامیابی حاصل کریگی ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو صحبت پور کے رہنما اورسابقہ ٹکٹ ہولڈر احمدنواز کھوسہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ احمد نواز کھوسہ نے پارٹی کے صوبائی رہنماوں کو عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اورصحبت پور میں پارٹی کو فعال بنانے سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سید اقبال شاہ اور سردارسربلند جوگیزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے گیس ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور اشیاء خوردونوش سمیت دیگراشیاء پر ٹیکسز سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں 14اکتوبر کوہونے ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلوچستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم کیا جائے اورانشاء اللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان بھر سے حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں