وزیراعظم کی بلین ٹری شجرکاری مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بلوچستان میں شجر کاری مہم کو تیز کردیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 00:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کاملک بھرمیں بلین ٹری شجرکاری مہم کو عملی جامع پہنانے کے لئے بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میں شجر کاری مہم کو تیز کردیا گیا ہے نصیرآباد ڈویژن میں دیے گئے ہدف سے بڑھ کر پودے اور قلمیں لگائی جارہی ہیں نصیر آباد ڈویژن کے تمام سکولوں میں آٹھ ہزار چار سو چار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے مطابق ضلع نصیرآباد میں انیس سو ضلع جعفرآباد میں اٹھارہ سو ضلع صحبت پور میں سترہ سو ضلع کچھی میں چودہ سواور ضلع جھل مگسی میں 16 سو چار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا تھاکمشنر نصیرآباد ڈویژن جاویداخترمحمود کی خصوصی نگرانی میں انتظامیہ نے انتھک محنت کرکے ٹار گیٹ سے زیادہ پودے لگائے ہیں جس کے مطابق نصیرآباد ڈویژن میں ترپن ہزار نوسو اڑتالیس پودے لگائے گئے ہیں کیونکہ موسمی حالات اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے صوبائی حکومت بلوچستان سے خشک سالی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے پروگرام بلین ٹری کو عملی جامع پہنانے کے لئے بھراقدامات کر رہی ہے نصیرآباد ڈویژن میں وسیع و عریض رقبے پر شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے عوام کو حکومت کا بھرپور انداز میں ساتھ دینا ہوگا جہاں پر جنگلات ہوتے ہیں وہاں کی آب و ہوا صحتمندانہ ہوتی ہے عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنی گلی محلوں گھروں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائیں تاکہ مستقبل میں خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹا جا سکے جس کے لیے صوبائی حکومت عوام کا بھرپورساتھ دے رہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں