،کوئٹہ، جماعت اسلامی کردار سازی واخلاقی تربیت کیساتھ ملک میں سیکولر بے دینی کے خلاف جدوجہد کر رہی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 23 جون 2019 21:25

ش*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کردار سازی واخلاقی تربیت کیساتھ ملک میں سیکولر بے دینی کے خلاف اور نفاذ اسلام ومسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انسان کو جنت کا مستحق بناناانسان کے دل کی دنیامنور کرناہماراکام ہے جماعت اسلامی کاکام نظریاتی کام ہے۔

ملک میں بہت سے تجربات ہوئے مگر عوام کے مسائل حل ہوئے نہ اسلامی نظام نافذ ہواہمیں قوم کو نئے نہیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے یہ ملک نفاذ اسلام کیلئے بنا تھا اسلام نافذ ہوگا تومسائل حل ہوں گے ارکان وکارکنان فرائض کی پابندی اور کبائر سے اجتناب کیساتھ امر بالمعروف ونہی عن المنکر بھی کریں تربیتی پروگراموں میں شرکت ہرر کن کیلئے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ارکان وذمہ داران معاشرے کے ذمہ دارافراد ہوتے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری بھی عائدہوتی ہے اس لیے عوام کی امیدیں بھی جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی نائب امیرمولانا عبدالکبیر شاکر ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان وکارکنان اور ذمہ داران کیلئے بعدازنمازفجر اس طرح کی تربیتی نشستیں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کارکنان اس بابرکت نشستوں میں ضرورشرکت کریں تاکہ اجر وثواب کیساتھ تربیتی مراحل سے بھی گزرسکیں۔ جماعت اسلامی ہرمیدان میں سیکولربے دین طبقات کامقابلہ کر رہی ہے بنیادی کام انسانیت کی تعمیر ہے انسانی زندگی کی تعمیر کرکے اللہ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے ۔پاکستان میں نفاذ اسلام مسائل کا حل ہے لٹیروں کو سزانہیں دی جارہی صرف گرفتاری ،پیشی وضمانت ۔

اس سے نہ قومی دولت برآمدہوگی نہ عوام کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کرپشن کا راستہ روکھا جاسکتاہے۔جماعت اسلامی کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی اللہ کی رضا وخوشنودی کیلئے کام کر رہی ہے اور اجر بھی اللہ کے ہاں ملیگا کارکنان دنیاوی ناکامی سے سروکار نہ رکھیںنفاذ اسلام کیلئے مسائل کے حل کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں ۔ کرپشن وبے انصافی نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔جماعت اسلامی کوعوامی بنانے میں قربانی کے جذبے سے سرشار عزم وہمت والوں کا بہت بڑاکردارہے ۔کارکنان جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچانے کیلئے نظم کیساتھ تعاون کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں