معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کوئٹہ پریس کلب کا دورہ

کوئٹہ پریس کلب نے صحافت میں نئے ٹرینڈ سیٹ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ، ملک بھر کے پریس کلبز میں انفارمیشن سینٹر بنانے کامنصوبہ شروع کیا جائیگا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بلوچستان میں میڈیا کی صنعت کر بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، سردار یارمحمد رند مین اسٹریم میڈیا پر ٹائم دینے کے لئے اقدامات ہونے چائہیں ،لیاقت شاہوانی پریس کلب کے لئے مستقل پیکج کا اعلان کیا جائے ، رضاارلرحمن

جمعہ 24 جنوری 2020 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب نے صحافت میں نئے ٹرینڈ سیٹ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ، ملک بھر کے پریس کلبز میں انفارمیشن سینٹر بنانے کامنصوبہ شروع کیا جائیگا، صحافیوں کو صحت کارڈ فراہم کرنے کے لئے حائل رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں ، کوئٹہ کے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی کا منصوبہ شروع کرنے کیلئے معاونت فراہم کرونگی ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار بھی موجودتھے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کو جلد ہی سولر سسٹم کر منتقل کرنے ، انفارمیشن سینٹربنانے، صحافیوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کے لئے انشورنس پرمیئیم میں حائل مشکلات اور صحافی کالونی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے انتہائی سخت دور میں جافشانی اور بہادری سے فرائض سرانجام دئیے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے صحافیوں نے ریاست کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور امن و امان کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے جسے وفاقی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر میگا منصوبوں کے حوالے سے بھی میڈیا کاکردار اہم ہے حکومتی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا اہم ترین ستون ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو مرکزی میڈیا میں کوریج کے حوالے سے بھی اقدامات کرنے کا جائزہ لیا جائیگا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچستان کی اخباری صنعت کو وفاق سے اشتہارات نہ ملنے کی وجہ سے صنعت بری طرح متاثر ہے ہمیں بلوچستان کی صحافت کو زندہ رکھنے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مثبت انداز میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے صوبے کے لئے باقاعدہ میڈیا پالیسی ہونی چاہیے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجما ن لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے چیئر مین پیمرا کو بلوچستان کو میڈیا کویج نہ ملنے کے حوالے سے خط لکھا ہے وفاقی حکومت اس حوالے سے اقدامات کر ے تا کہ بلوچستان کو بھی میڈیا میں کوریج مل سکے، پی ایف یو جے کے صد ر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا پر بلوچستان کو انتہائی قلیل وقت دیا جارہا ہے جس سے بلوچستان کے مسائل اور یہاں کی صورتحال سے ملک کے دیگر حصوں کے لوگ ناواقف ہیں اس سلسلے میں اقدامات ہونے چاہیئں ،قبل ازیں کوئٹہ پریس کلب آمد پر صدر رضاالرحمن نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ماضی میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کوئٹہ پریس کلب کے ساتھ تعاون کیا لیکن گزشتہ پانچ سالہ حکومت اور موجودہ دور میں کوئٹہ پریس کلب کو وفاق کی جانب سے معاونت فراہم نہیں کی جارہی صحافیوں کی ہائوسنگ اسکیم عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی میڈیا اکیڈمی بھی تعمیر کی جارہی ہے ،ویلفیئر فنڈ کی سیڈ منی کو 32کروڑ کیاگیا ہے جو کہ مثبت اقدام ہے وفاقی حکومت کوئٹہ پریس کلب کے لئے مستقل پیکج کا اعلان کرے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں