بھارت انتہا پسند ریاست اور مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے گزشتہ ایک سال سے کشمیر کو جیل بنا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب اور ان پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی حاجی علی مدد جتک

بدھ 5 اگست 2020 01:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بھارت انتہا پسند ریاست اور مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس نے گزشتہ ایک سال سے کشمیر کو جیل بنا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب اور ان پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، 5اگست 2019ء کے غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔

یہ بات انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہی۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ کشمیر میں جس طرح انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ قابل مذمت ہیں ،بھارت کی بربریت پر انسانیت شرمندہ ہے، بھارت آج عالمی دہشتگرد ملک بن چکا ہے جس کا واحد مقصد ہندوتوا کا فروغ ہے لیکن یہ اسکی بھول ہے کہ وہ کشمیر میں مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار کروا لے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت اقلیتوں کے لئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے جہاں پر ماسوائے ایک مخصوص طبقے کے کسی کو بھی آزادی سے رہنے کی اجازت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے کشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ اقدام کشمیر کی آزادی کی طرف ایک بہت بڑا قدم تھا جو اس نے خود رکھا اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزادہو کر پاکستان کاحصہ بنے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں