بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی صوبائی کابینہ، صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیا

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی صوبائی کابینہ، صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کی 20رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے میر چنگیز جمالی کو صدر، روزی خان کاکڑ کو جنرل سیکرٹری، سردار سربلند جوگیزئی کو سیکرٹری اطلاعات، سردار عمر گورگیج کو سینئر نائب صدر، میر ریاض شاہوانی ، نصر اللہ رونجھو، میر عبدالرحمن زہری، نوید درانی کو نائب صدور، ثناء اللہ جتک، حاجی خان محمد بڑیچ، غلام محی الدین ، احسان علی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد قاسم خان اچکزئی ، ملک ذیشان حسین، یاسر بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، عبدالحمید خان کو فنانس سیکرٹری، ربانی خان خلجی کو کوآرڈینٹیشن سیکرٹری، عبدالصمد گورگیج کو ریکارڈ سیکرٹری اور حیات اللہ اچکزئی کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا، اسی طرح پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے 26رکنی صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس میں حاجی علی مدد جتک ، حاجی اشرف کاکڑ، نواب محمد خان شاہوانی، پرنس آغا عرفان کریم، سید سعد اللہ شاہ، سید نصیر شاہ دوپاسی، بابوامین عمرانی، احمد نواز کھوسہ ،بلال احمد مندوخیل، میر حیدر خان جمالی، سردار سرور سلیمان خیل، سردار زادہ عمران جتک، جان علی ہزارہ، سردار محمد حسین، در محمد ہزارہ، میر اسماعیل ساتکزئی، علی جان ہزارہ، سردار عمران بنگلزئی، نیک محمد لانگو، دائود شاہ، شفیق کاکڑ، ملک امتیاز محفوظ، صوبدار جتک، اکبر شاہ، ارباب اسد، سید ظہور آغا ایڈوکیٹ شامل ہیں ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے خیر محمد ترین کو کوئٹہ ڈویژن کا صدر، محمد گل شاہوانی کو جنرل سیکرٹری، احسان افغان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا جبکہ ژوب ،لورالائی ،سبی ،قلات، رخشان ،ڈویژن اور ضلع پشین ، ژوب ، شیرانی، قلعہ سیف اللہ لورالائی، موسیٰ خیل، دکی، سبی، ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی ،کوہلو، زیارت، بارکھان، قلات، لسبیلہ، مستونگ، چاغی ،نوشکی، واشک، جعفر آباد، صحبت پور کے صدور ،جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری اطلاعات کے ناموں کا بھی اعلان کردیاگیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں