غز الہ گو لہ کا بلوچستان میں بارشوں سے مختلف اضلاع میں تباہی پر اظہار افسوس

متاثرہ اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کا جلد ازجلد جائزہ لیا جائے، قائمقا م سپیکر بلو چستان اسمبلی کی ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) قائمقام اسپیکر بلوچستا ن صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف اضلاع میں تباہی پر افسوس ہوا۔ متاثرہ اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کا جلد ازجلد جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتں مزید تیز کریں۔ بارشوں کے پیش نظر عوام بھی اپنی حفاظت کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے۔ قدرتی آفت میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ حالیہ بارشوں اور واقعات میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے دعاگو ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں