پیپلز لیبر بیوروکے زیراہتمام یکم مئی کو پریس کلب میں سمینار منعقد ہوگا

پیر 29 اپریل 2024 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدرشاہ جہان گجر نے کہا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے زیراہتمام یکم مئی بروز بدھ سہ پہر دو بجے کوئٹہ پریس کلب میں ’’مزدوروں کا بھٹو زندہ ہے‘ ‘کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا جس سے صوبائی وزراء ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین اورٹریڈ یونینز کے نمائندے خطاب کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں