الیکشن کے روز عوام کے پولنگ سٹیشنوں تک رسائی کو پر امن ماحول میں یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں،نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد

جمعرات 19 جولائی 2018 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہاکہ الیکشن کی روز عوام کے پولنگ اسٹیشنوں تک رسائی کو پر امن ماحول میں یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ۔جس میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرفوج اور ایف سی کی خدمات بھی لی جائیں گے ۔انہوں نے اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25جولائی کو بلا خوف وخطر گھر وں سے نکل کر اپنے ضمیر کے مطابق اپنے نمائندوں کو ووٹ دیں کیونکہ ووٹ ڈالنا ایک قومی ذ مہ داری ہے اور اگر ہم نے کسی بھی وجہ سے اس ا ہم ذمہ داری کو پورا نہیں کیا تو عین ممکن ہے کہ ووٹ نہ ڈالنے کی صورت میں عوام کے مخلص اور حقیقی نمائندوں کی جگہ ایسے لوگ منتخب ہونہ جائیں جو ملک وعوام کی ترقی کے بجا ئے اپنی ذات کی فکر میں لگ جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین ،علما ء کرام سول سوسائٹی معاشر ے کا ذ مہ دار طبقہ اور خصوصاًذرائع ابلا غ کے نما ئندے عوام میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجا گر کرنے میں اپنا کردار اداکریں کیونکہ حالیہ سانحہ مستونگ کی وجہ سے سوشل میڈ یا پر غیر مصد قہ اور غلط خبروں کی وجہ سے خوف وہر اس پھیلایا جارہاہے تاکہ لوگ الیکشن میں حصہ نہ لیں اور ووٹ ڈالنے کی شرح کم سے کم ہو جبکہ عالمی سطح پر پاکستان میں جمہوری عمل انتخابات میں عوام کا حصہ نہ لینے سے اقو ام عالم کے سامنے ملکی وقار کو مجر وح کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم باکردار اور غیرت مند قوم ہیں جوکسی بھی مشکل صورتحا ل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔لہٰذا الیکشن کے دن بھی ہمارے بوڑھے، نوجوان، ہماری مائیںاور بہنیں قومی جذبے کے ساتھ اپنے حق کیلئے گھروں سے ضرور نکل کر اپنا ووٹ استعمال کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں