جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے موسیٰ خیل، لسبیلہ اور کوئٹہ کی نشستوں پر اتحاد کافیصلہ کرلیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کاسلسلہ جاری، جھالاوان کے بعد موسیٰ خیل، لسبیلہ اور کوئٹہ کے نشستوں پر بھی دونوں جماعتوں کے اتحاد کافیصلہ کرلیا گیا،ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد، بی این پی کے ساجد ترین اور موسیٰ بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے،بی این پی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے طویل مشاورت کے بعد این اے 272بیلہ، این اے 258اور پی بی 25پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کااعلان کیا ہے، این اے 258پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار حق نواز بزدارجمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار امیر زمان کے حق کے دستبردار ہوگا اور این اے 272لسبیلہ گوادر پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار اللہ بخش سردار اختر جان مینگل کے حق میںدستبردار ہوںگے،کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 25سے بی این پی کے نامزد امیدوار لقمان خان جمعیت علماء اسلام ف کے نامزد امیدوار ملک سکندر ایڈووکیٹ کے حق میں دستبردار ہوںگے، انہوں نے کہا کہ دو قومی اسمبلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوںگے،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کاکہناتھا کہ کسی حد اب بی خدشات موجود ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن آٖ پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات کاانعقاد یقینی بنانے کیلئے بھر پور کرداراداکرے کیونکہ صاف اور شفاف انتخابت کے انعقاد سے نہ صرف مضبوط جمہوری حکومت قائم ہوگی بلکہ ملکی معیشت اور قیام امن کو فروغ ملے گا، اس موقع پر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ حق رائے دہی کااختیار سب کوہونا چاہئے جس پر قدغن لگائے جانے سے رواں ہونے والے انتخابت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے، انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کو مکمل چوٹ دی گئی ہے جو بلوچستان کے سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جماعتوں کیلئے باعث تشویش ہے، صاف شفا ف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن سمیت تمام سیاسی وجمہوری جماعتیں اپنا بھرپور کرداراداکریںگی، ایک سوال کے جواب میںجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکاکہناتھا کہ قوم اور مذہب پرست جماعتوں کے درمیان اتحاد کاسفر طویل ہے ،ستر کی دہائی سے اب تک کئی مواقع پر نہ صرف بلوچستان بلکہ ٰبر پختونخواہ میں بھی اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ متححدہ مجلس عمل کی جانب سے اپنے مخصوص کوٹے کے تحت جماعتوں کیساتھ اتحاد کرسکتے ہیںاور اتحاد کے بعد ایم ایم اے کی مرکزی کی قیادت کو آگاہ کرنا زامیدواروں پر فر ض ہے جو ہم کردیا،اس موقع پربی این پی رہنماء ساجدترین کاکہناتھا کہ آئندہ عام انتخابات میں نوزائیدہ جماعت کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کا راستہ روکیں جو کہ وسائل لوٹ رہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں