پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ،

پوری قوم پانی کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم اور چیف جسٹس کا ساتھ دے ،مفتی محمد حیات القادری رضوی

منگل 18 ستمبر 2018 20:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، پوری قوم پانی کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم اور چیف جسٹس کا ساتھ دے۔

نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چایئے۔ حکومت بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے ۔ ڈیموں کی تعمیر کے لئے چندہ مہم پر تنقید کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور کاروباری تنظیمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ڈیم بناؤ مہم کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی کوششوں سے ہی پانی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ الحاج مفتی محمدحیات القادری رضوی نے مزید کہا ہے کہ حکومت ڈیم فنڈ کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ پاکستانی قوم اپنے پیسے سے ڈیم بنا کر نئی مثال قائم کرے گی کشکول توڑنے کے لئے قوم حکومت کا ساتھ دے گی سیاست بازی چھوڑ کر ملک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

اپوزیشن ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ڈیم بناؤ مہم کی حمایت کا اعلان کرے۔ چیف جسٹس،آ ف پاکستان وزیراعظم پاکستان اور پوری قوم کی مشترکہ کوششوں سے نئے ڈیمز کی تعمیر کا خواب ضرور پورا ہو گا ۔حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز جمع کرنے کے لئے پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھیجے۔ تمام سرکاری افسران، ملازمین، تاجر، دکاندار ڈاکٹرز،وکلا، صحافی، ججز، انجیئرز، کسان، اساتذہ، طلباء سمیت تمام طبقات ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ شامل کریں۔ علماء و مشائخ اپنے عقیدت مندوں کو ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی ہدایت جاری کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں