کوئٹہ، سلیکٹڈوزیراعظم کواسرائیل کوتسلیم کرانے کاایجنڈادیاگیاہے،مولانانوراللہ

پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے عاصمہ حدیدنے قومی اسمبلی میںیہودیوں کے حق میں بیان دلواکرردعمل جاننے کی کوشش کی گئی،اسمبلی میں یہ حساس معاملہ اٹھائیں گے،صوبائی صدر متحدہ مجلس عمل

منگل 13 نومبر 2018 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ نے کہاہے کہ سلیکٹڈوزیراعظم کواسرائیل کوتسلیم کرانے کاایجنڈادیاگیاہے،پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے عاصمہ حدیدنے قومی اسمبلی میںیہودیوں کے حق میں بیان دلواکرردعمل جاننے کی کوشش کی گئی،اسمبلی میں یہ حساس معاملہ اٹھائیں گے،نیکٹارپورٹ پرمزید224دینی مدارس بندکرنے کی تیاری شروع ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے حلقے کے دوران کے دوران اسوزی تلری،کان مہترزئی،فیروزی کان،کچ ملازئی اورکنجوغی میں عوامی اجتماعات،استقبالیہ تقریبات اوراجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری مولانامحمدلعل اخوندزادہ،مولاناعبدالباقی،حاجی زقوم خان،امین اللہ انقیادی،مولوی محمدقاسم،چیئرمین نصیب اللہ،حاجی صلاح الدین،مولوی جان محمد،مولوی عین الدین اورمولوی صابردارنے بھی خطاب کیا، مولانانوراللہ نے کہاکہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت اورسلیکٹڈوزیراعظم کوملکی اوربین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نے جن مقاصدکے لئے برسراقتدارلایاہے،وہ ان کے عزائم کی تکمیل کے لئے بتدریج کام کررہے ہیں،پہلے مرحلے میں ایک قادیانی کومشیراقتصادبنایاگیاپھرعوامی ردعمل پرپسپاہوا،پھرگستاخ رسول آسیہ کی رہائی کی ڈیل کی،اسرائیل کے طیارے کی آمداوراب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ایم این اے کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنے اورقبلہ اول کویہودیوں کودینے کی جسارت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ قائدجمعیت نے چندسال پہلے کہاتھاکہ عمران خان یہودی لابی کاایجنٹ ہے جووقت نے ثابت کردیاانہوںنے کہاکہ ہم سلیکٹڈوزیراعظم کے منفی عزائم جانتے ہیں ملک کوسیکولراسٹیٹ بنانے اوراسرائیل کوتسلیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کراچی اورپشاورکے کامیاب عوامی اجتماعات کے بعد15نومبرکولاہورمیں تاریخ سازملین مارچ ہوگاتمام دینی جماعتوں کومتحدہوکرجعلی حکومت کے اسلامی دشمن اقدامات کاراستہ روکناہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں