صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کرینگے،

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 17:25

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان سندھ آبی تنازع کو جلد حل کیا جائے گا،18ویں ترمیم پر بولتا ہوں تو کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے ،ہمیں تعصب سے بالاتر ہوکر چلنا ہوگا،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر یقین رکھتا ہوں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر کوئٹہ میں غیر فعال دو پلانٹس کو بحال کرنے اور انٹرنیشنل سروے کے لیے واپڈا حکام کوہنگامی بنیادوں پر ہدایات جاری کرونگا۔ ماضی میں بلوچستان کو اہمیت دینے کی بجائے نظرانداز کیا گیا مگر اب نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہوگا،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔وفاقی وزیر نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں وفاقی حکومت ان کی محرومیوں کا ازالہ کرکے صوبے میں جاری ترقی کے عمل کو مزید تیز کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں