کوئٹہ ، 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی،ر منطور کاکڑ

قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کیا، سینٹر بلوچستان عوامی پارٹی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹر وں نے کہا ہے 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ اس قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کیا جو برصغیر کے مسلمانوں کی ایک اہم اور اشد ضرورت تھی کہ ہمارے تاریخ میں 23مارچ جیسا کوئی دن نہیں ہے ہم اپنے شہیدوں،غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان افواج نے دنیا بھر میں بہترین خدمات سرانجام دیئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بلوچستان آمد پر بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور استقبال کرے گی ان خیالات کا اظہار سینٹر منطور کاکڑ ،سینٹر سرفراز بگٹی ،سینٹر انورالحق کاکڑ،سینٹر کہدہ بابر،سینٹر احمد خان خلجی،سینٹر نصیب اللہ بازئی ،سینٹر آغاشہازیب درانی نے 23کے موقعے پر اپنے پیغامات میں کیا انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ان میں کچھ ایسے مہینے ہوتے ہیں جو شاہراہ تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں مارچ کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 23 مارچ وہ عظیم دن ہے جب انگریز کی غلامی سے نجات پانے کے لئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ اس قرار داد کی روشنی میں قائد اعظم محمد علی جناح نے خدا داد قابلیت، سیاسی فہم و فراست، عزم و جرات، یقین محکم اور عمل پیہم سے دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت کا اضافہ کیا جو برصغیر کے مسلمانوں کی ایک اہم اور اشد ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک لمحہ مسلمانان برصغیر کی زندگی میں 23 مارچ 1940ء کو آیا جب لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ایک وسیع و عرض میدان میں لاکھوں مسلمان اکھٹے ہوئے اورقرار داد پیش کی جس کی تائید مسلمانوں نے دل و جان سے کر دی جس سے ان کی قسمت کا پانسہ پلٹ گیا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دنیا بھر میں بہترین خدمات سرانجام دیئے پڑوسی ملک نے غیر زمہ دارانہ طرز عمل سے خطے کا امن دائو پر لگا دیا گیا بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہ تحریک آزادی کشمیر کو دبانا چھوڑ دیں بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بلوچستان آمد کے موقع پر بھرپور استقبال کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں