محرم الحرام کے دوران اور اس کی روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس ،انتظامیہ ، ایف سی ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہوں گے ،آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 23:57

کوئٹہ ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) انسپکٹر جنر ل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میںسیکٹر ہیڈکوارٹر برگیڈیئر محمد رضا، بریگیڈیئر تصور ستار، کمانڈنٹ غزہ بند لفیٹینٹ کرنل وسیم شفیق، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان ، ڈپٹی کمشنر طاہر عباسی ، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل اور تمام مکاتب فکر کے علماء مفتی احمد خا ن خطیب مرکزی جامع مسجد قندھاری ،غلام یاسین عباسی خطیب مسجد بسم اللہ ،علامہ جمعہ اسدی ، ڈاکٹر عطاالراحمن جامع مسجد ابولاقاسم چمن پھاٹک ، سید ہاشم موسوی، مولانا قاری عبدالرحمن نورزئی خطیب جامع مسجد سفیر ، سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران اللہ داد ترین، سابق ناظم میر اسلم رندکے علاوہ دیگر پولیس آفیسرا ن محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پولیس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اور اس کی روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس ،انتظامیہ ، ایف سی ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ تھانوں کی سطح پر علاقے میں کرایہ کے مکانوں میںسرائے ،ہوٹلوں اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام پہلے ہی سے موثر طور پر کام کر رہا ہے غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور نمبر پلیٹ کے بغیر اور غیر قانونی گاڑیوں کا خلاف مہم جار ی ہے اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کنٹرول روم قائم ہوگا اور عاشورہ کے جلوس کے موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ اور عملی اقدامات بھی کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کے ساتھ دیگر اہم اقدامات بھی کئے جائینگے .جس میں اچانک چیکنگ، مشکوک رہائش گاہوں کی سرچنگ ، بند دکانوں اور مکانوں کی چیکنگ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر افراد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام مکاتب فکر کے افراد شہر کے پرٴْامن حالات کو قائم رکھنے اور یگانگت اخوت وبھائی چارہ کے علاوہ اتحاد بین المسلمین کیلئے نہ صر ف خواہ ہیں بلکہ عملی مظاہرہ کر تے ہوئے اپنا اہم کردارادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر جنگ لڑرہی ہیں ہمیں فخر ہے ایسے آفیسران اور جوان اپنی فرائض منصبی ادا کر تے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے شہید ہوئے ہیں اور ہم یہ عزم کرتے ہیں اور کر تے رہیں گے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بہتری کیلئے ایک صف اول پر اپنی اہم کردار ادا کر تے رئینگے۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور علماء دین حق ہیں علامہ جمعہ اسد ی ، قاری عبدالراحمن ، سید ہاشم موسوی ، ڈاکٹر عطاالراحمن ، مفتی احمد خان ، غلام یاسین عباسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اتحاد بین المسلمین کا ذکر کر تے ہوئے کہاکہ حضر ت امام حٴْسین اور اٴْن کے رفقاء نے دین اسلام سچائی کے حق میں ہے جبکہ ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ گئے اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر راہ حق کے لیے قربانی دی اور باطل کو شکست دی۔

محرم الحرام کے موقع پر اور اس کے علاوہ بھی کسی کو مسلمانو ں کے عقائد اور اسلام دین میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ روحانی امام آیت اللہ خمینی نے کہا تھا یہ بات باعث تقویت ہے کہ یزید یت کے خلاف محرم کے دوران یوم عاشورہ منایا جاتاہے جبکہ قریب ہی مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی نہتے مسلمانوں پر بھی ظلم اور یزیدیت کی مثال قائم کی گئی ہے اور اس یزدیت کے خلاف تما م مسلمانوں کو اپنے مابین اتحاد قائم کر کے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی جارحیت کے دسترس سے آزاد ہونے کے لیے کوشاں ہوں اجلاس میں علمائے کرام کا فیصلہ ہوا کہ سنی و شیعہ علماء مشترکہ طور پرپریس کانفرنس کر ئینگے جس میں وہ اتحاد بین المسلمین ، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی و دیگر انتظامات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کر ئینگے۔

اجلاس کے اختتام پر اتحاد بین المسلمین اور کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کوششوں کی کامیابی کے لئے دعٴْا بھی کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں