مجھے آئینی حوالے سے کوئی برطرف نہیںکرسکتا ،صدر سپریم کورٹ بار

1صدرسپریم کورٹ بار کوبرطرف کر کے سینئر نائب صدر کو قائم مقام صدربنانے سے قواعد میں کوئی گنجائش ہے نہ سلیکشن بورڈ نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے بلوچستان ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری کو8اکتوبر کوذاتی طور پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،امان اللہ کنرانی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ بارایسو سی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ مجھے آئینی حوالے سے کوئی برطرف نہیںکرسکتا صدرسپریم کورٹ بارایسو سی ایشن کوبرطرف کر کے دوسرے سینئر نائب صدر کو قائم مقام صدربنانے سے قواعد میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی سلیکشن بورڈ نے کوئی نوٹیفکیشن صدر کی برطرفی اور دوسرے کے نامزدگی جاری کیا ان دونوں کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے اور بلوچستان ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کو8اکتوبر کوذاتی طور پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں لاہور میں مخالف فریق کے چند وکلاء جن کی تعداد ایک سو سے کم تھی ایک نام نہاد قرارداد کے ذریعے صدر سپریم کورٹ بارایسو سیایشن کے خلاف خودساختہ اعتماد میں محض اس وجہ سے پیش کیا کہ وہ اجلاس میں نہیں آئے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے منتخب باڈی ہے جس کے عہدیدار ہرسال منتخب ہوتے ہیں اب اگلے انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہوچکا ہے یہ سارا عمل قواعد وضوابط مجریہ 1989کے تحت مکمل ہوتا ہے الحمد اللہ میں نے بار انتخابات میں سب عہدیداروں سے زائد ووٹ لیکر 1300ووٹوں سے صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن منتخب ہوا قوعد کے مطابق ہمارا ایک الیکشن بورڈ انتخابات کراتا ہے جس کا چیئر مین ایک سینئر وکیل چوہدری افرا سیاب ہیںاگر انتخابعی عمل میں کوئی کسی کو شکایت ہوتو وہ اس کو نمٹاتے ہیں اگر انتخابی نتائج پر کسی کو اعتراض ہو تو اس کیلئے پاکستان بارکونسل میں الیکشن عذرداری داخل ہوتی ہے جس کے چیئر مین اٹارنی جنرل پاکستانہیں جب سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے قواعدوضوابط مجریہ 1989کے اندر کسی بھی عہدیدار کوکوئی بھی برفرف نہیں کرسکتا سوائے اس کے کہ وہ استعفیٰ دے یا کوئی منافع بخش ملازمت اختیار کریں یا فوت ہوجائے تو اس کی جگہ پر چیئر مین الیکشن بورڈ اس آسامی کو پر کرنے کا نوٹیفکیشن کرتے ہیں حتیٰ کہ پاکستان بار کونسل کی جانب سے کسی انتخابی عذرداری کے ذریعے کے ذریعے کوئیامیدوار ہار جائے یا نااہل ہوجائے تو اس کی خالی نشست پر قوعد کے مطابق دوسرے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیئر مین الیکشن بورڈ کی ذمہ داری ہے مجھے افسوس ہے کہایک اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے معزز ممبران نے اخبارات کے ذریعے ایسا تاثر دیا ہے اور نہ ہی الیکشن بورڈ نے کوئی نوٹیفکیشن صدر کی برطرفی اور دوسرے کی نامزدگی کا جاری کیا ہے اور نہ ہی پاکستان بارکونسل میں کوئی عذرداری زیر التواء ہے ان حالات میں جہا میںسیکرٹری سپریم کورٹ بار عظمت اللہ چوہدری اور صلاح الدین گنڈا پور کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ان کو قذف ہتک عزت سمیت میری شہرت کو داغدار کرنے کے جرم میں سول فوجداری مقدامات درج کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں