بلوچستان کے حالات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے ،پولیس وین پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، مولانا طاہر توحیدی

دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، اسلام امن اخوت بھائی چارہ گی کا درس دیتا ہے، حکومت عوام کے جان و مال کے حفاظت یقینی بنائے، ضلعی رہنما

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے ڈبل روڈپولیس وین پر بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے وفاقی و صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں جب پولیس انتظامیہ محفوظ نہیں ہیں تو عوام کا خدا ہی حافظ ہو صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کرے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نائب امیر چہارم مولانا عبد ا لنافع سرپرست اعلی مولانا محمد صادق مولانا مفتی عبدالوہاب حاجی محمد سلیمان جتک قاری شاہ محمد ناظم دو یم مولانا عبد الغفار مولانا عبدالستار ناظم چہارم مولانا نور محمد مولانا نصیب اللہ حقانی سکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری قاری عبد الغفور سید گل آغا ناظم مالیات حافظ سعد اللہ مولانا شیر محمد مولانا آمین اللہ مولانا عبدالرحیم سالار صلاح الدین عبدالعلی ترین نور محمد پر ست امیر محمد عبداللہ حافظ عبدالھادی مولانا علی مردان عثمان خان ترین نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ اسلام نے ہمیشہ ہر قسم دہشت گردی کے مخالفت کی ہے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام امن اخوت بھائی چارہ گی کا درس دیتا ہے اسلام نے ہمیشہ ناحق خون بہانے کا شدید مذمت کی ہے اسلام ایک انسان کی قتل کو پوری انسانیت کا قتل عام قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے ملک اسلام دشمن قوتوں کو بلوچستان کے ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہو رہا ہے جمعیت علمائے اسلام ایسے قبح عمل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنائیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں