محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کی تاریخ پہلا بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو2019کا انعقاد کرنے جارہا ہے ،حاجی مٹھا خان کاکڑ

ایکسپو میں پاکستان بھر سے لائیو سٹاک کے شعبے سے منسلک لوگوں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی لوگ شریک ہونگے،مشیر لائیو سٹاک بلوچستان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) صوبائی مشیر برائے لائیو سٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں لائیو سٹاک اور مالداروں کی بہتری کیلئے ایکسپو کیا جارہا ہے جس میں ملکی و بیرون ملک سے سرمایہ کار شرکت کرینگے دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے لائیو سٹاک پر توجہ دی لیکن بدقسمتی سے ماضی کے حکومتوں نے اس ہم شعبے کو نظر انداز کیا ہمارے پاس اس وقت 4کروڑ سے زائد کا جانور موجود ہے ایکسپو کے حوالے سے یکم نومبر کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کرینگے جس میں وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کے آمد بھی متوقع ہے جبکہ دیگر ممالک کے 50سفیر شرکت کرینگے ‘یہ بات انہوں نے سیکرٹری لائیو سٹاک دوستین جمالدینی‘ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ میر اعجاز سنجرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر ڈی جی پی آر شاہ عرفان غرشین اور دیگر بھی موجود تھے‘ مشیر لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں محنت کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کام شروع کیا ہے انشاء اللہ اس کے نتائج جلد چاند کی طرح برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک اور مالداروں کی بہتری کیلئے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے آنیوالی وقت میں اچھے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک ہمارا اہم شعبہ ہے اور53فیصد عوام کا دارومدار اس شعبے سے وابستہ ہے لیکن ماضی کے حکومتوں نے نظر انداز کرکے یہی شعبہ آج آگے نہیں آیا ہے ہماری کوشش ہے کہ لائیو سٹاک کو آگے لے جانے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائینگے انہوں نے کہاکہ اس ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا ہمارے ساتھ دے اعجاز سنجرانی نے کہاکہ جام نواب کمال کی قیادت میں اس وقت صوبے کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں موجودہ ایکسپو سے ہمارے مقاصد ہے کہ باہر کے بزنس مین یہاں آکر کاروبار شروع کرے پہلی مرتبہ ہے کہ موجودہ حکومت اس طرح ایکسپو کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ہم دنیا اور خاص کر ہمسایہ ممالک کو بتانا چاہتے ہیں کہ لائیو سٹاک پر توجہ دینے کیلئے وہ ہمارے ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ ہم لائیو سٹاک کامیاب ہوگئے تو دیگر ڈیپارٹمنٹ بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرینگے انہوں نے کہاکہ ایکسپو کو کامیاب بنانے کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد میں پچاس کے قریب سفیروں کے ساتھ سیمینار ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان اور سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا آنا بھی متوقع ہے ‘ سیکرٹری لائیو سٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرکے نا صرف صوبے کی معیشت کو بہتر بنایا جائیگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جاسکیں گے جس سے غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بھی بہتر بنایا جاسکے گا انہوں نے کہاکہ مشیر لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ کی رہنماء اور اعجاز سنجرانی کی معاونت اور مشاورت کے بعد محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کی تاریخ پہلا بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو2019کا انعقاد کرنے جارہا ہے اس میں نہ صرف پاکستان بھر سے لائیو سٹاک کے شعبے سے منسلک لوگ شرکت کرینگے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی اس شعبے سے متعلق لوگ شریک ہونگے جس سے ایونٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو2019بین الاقوامی معیار کا ایونٹ ہے جو کہ اپنی نوعیت کا واحد اور پہلا ایونٹ ہے محکمہ امور حیوانات نے اس ایکسپو کو کامیاب کرنے اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا اس مقصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کے تمام میڈیمز کو استعمال کیا جارہا ہے جس میں فیس بک‘ واٹس ایپ‘یوٹیوب اور ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ دیگر ایپس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ آج یہ بات بڑے فخر سے بتانے جارہے ہیں کہ محکمہ امور حیوانات بلوچستان لائیو سٹاک ایکسپو2019کے حوالے سے ایک ویب سائٹ لانچ کررہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں