آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے،سیداقبال شاہ

اس طرح کے ہتھکنڈے مرد حر آصف علی زرداری کو حکومت کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے ،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 21 نومبر 2019 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے اس طرح کے ہتھکنڈے مرد حر آصف علی زرداری کو حکومت کے سامنے جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں ۔

حکومت سابق صدر کو علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اگر سابق صدر آصف علی زرداری کو کچھ ہواتواسکے ذمہ دار سلیکٹڈ حکمران ہونگے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں سمیت ملک کے کروڑوں عوام کو سخت تشویش ہے سخت بیماری کی حالت میں سابق صدر کو حکومت کی جانب سے طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں اور نہ ہی ان کے لیے کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجارہا ہے آصف علی زرداری کو مختلف امراض میں مبتلا ہیں ،جس کا فوری علاج انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈحکمرانوں نے انتقامی سیاست کا بدترین مظاہرہ کرتے ہوئے سابق صدر کی زندگی کو داؤ پر لگادیا ہے حکومت فوری طورپر سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج معالجے کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تواسکے ذمہ دار عمران نیازی اوراسکی ٹیم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو جھوٹے مقدمات میں قید کرکے انہیں جھکایا نہیں جاسکتا پارٹی قائدین پہلے بھی جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے ہیں اورانشاء اللہ اب بھی سرخرو ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں