5لاک ڈائون، غریب خاندانوں مزدورپیش وروزانہ کے بنیادپرکام کرنیوالوں کے دووقت راشن کیساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بلز کو معاف کیاجائے،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مولوی نعمت اللہ شیرانی صوبائی نائب امیرمولانامحمدحیات ضلعی امیر پشین مولانامحمدانورژوب کے امیرمولوی عبدالحنا ن نے کہا کہ حکومت نے تولاک ڈاون کردیاہے لیکن ساتھ روزانہ بنیادوں پرکام کاج محنت مزدورطبقات کیلئے راشن خوراکی اشیا خوردنوش کاانتظام بھی کیاجانااورحکومتی سطح پرغریب مجبوربے کس یتیم بچوں والے ومحنت مزدوری کرنے والے خاندانوں کیلئے مسقل بنیادوں خوراکی راشن کابھی اہتمام ہوتاتوشایدلاک ڈاون کے بہترنتائج ھوتے ھم احتیاطی تدابیرکیخلاف نھیں لیکن جب عوام بھوکے کب تک رئینگے اوردوسری جانب غریب خاندانوں مزدورپیش وروزانہ کے بنیادپرکام کرنیوالوں کے دووقت راشن کیساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بلز کو معاف کیاجائے یوٹیلٹی بلز کوتین قسط میں ادا کرنا اور ریلیف محض عوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کی مترادف ہے شہر کی لاک ڈان سے عوام کونان شبینہ کامحتاج بنایا گیااور لاک ڈان سیعوام سے جینے کی امنگ اور دو وقت کی روٹی تک چھین لیا تو پھر غریب عوام کویوٹیلٹی بلز ادا کرنے کاسکت کہاں ہوگا عوام کی زندگیاں کودا پرنہ لگائے انہوں نے کہاکہ مہنگائی اورزخیرہ اندازوں اور منافع خوروں سے عوام کاجینامحال ہوچکا ہیصرف خوشنمادعوں اورالفاظ کی ھیرپھیر سے عوام کودھوکہ دیا جارہا ہے منگائی پر سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیاجارہا ہے مصنوعی قلت سے آٹا راشن چینی کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہے مارکیٹ تو دور یوٹیلیٹی اسٹورز تک اشیائے صرف سے اب تک خالی، قومی ریلیف کے نام پرمحض عوام کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام مافیاکے رحم و کرم پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاحکومت کو غریب عوام کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں غریب عوام کوایک طرف سے لاک ڈان نینان شبینہ کومحتاج بنایا اور دوسری طرف سے مہنگائی اور زخیرہ اندوزی سے مشکلات کاسامنا کررہے ہیں حکومت اس مشکل حالات میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ایساریلیف نہ ہو کہ محض میڈیا تک محدود ہو اور زخیرہ اندازوں کے خلاف کاروائی کرے اور یوٹیلٹی بلز کومعاف کریاج بلوچستان کیدارالحکومت کوئٹہ کے تمام شاھراوں پرلاک ڈاون سیروزگارنہ ھونیکی وجہ بوڑھے خواتین بچیبھیک مانگ رہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں