غریب عوام کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے

اپنے حلقہ انتخاب میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، مبین خان خلجی

ہفتہ 6 جون 2020 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کے مطابق منتخب عوامی نمائندے اپنے علاقوں کی مربوط ترقی ا منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔ حلقہ پی بی 28 میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مبین خلجی نے کہاکہ میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر وارہاہوں اور بالخصوص پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پرزیادہ توجہ دے رہا ہوں تاکہ پسماندہ علاقوں کے وہ عوام جو ماضی میں نظر انداز کیے جاتے رہے انہیں ان کے حقوق حاصل ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق اپنے حلقہ انتخاب میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

منتخب عوامی نمائندے اپنے حلقوں کے عوام کے ساتھ رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں اور عوام کی نشاندہی پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ کنٹونمنٹ بورڈز اورکوئٹہ کے شہری علاقوں پر مشتمل حلقہ پی بی28میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں، ترقیاتی فنڈز کو انتہائی کفایت شعاری اور بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ ترقیاتی سکیموں کا دائرہ زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پھیلایا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں