موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتیں نااہل لوگوں ہاتھ لگ چکی ہیں ، میر ثناء اللہ جتک

عوام کی حالت بدلنے کی بجائے بدتربنادیاہے ،پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی حقوق پر ان نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کو کسی صورت اجازت نہیں دے گی،صوبائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

جمعرات 6 اگست 2020 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر میر ثناء اللہ جتک نے کہاہے کہ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتیں نااہل لوگوں ہاتھ لگ چکاہے جنہوں نے عوام کی حالت بدلنے کی بجائے بدتربنادیاہے ،پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی حقوق پر ان نااہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کو کسی صورت اجازت نہیں دے گی ،حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت سے صوبے میں زراعت ،گلہ بانی سمیت تمام شعبہ جات تباہ ہوچکے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سفرندیم زہری کے ہمراہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن خالد حسین دھرپالی صوبائی رہنما فدا علی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کوئٹہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے میر ثنااللہ جتک نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکم کے منتظر ہیں وہ جوبھی حکم جاری کریں گے پاکستان بھر کے جیالوں کی جانب سے اس حکم کی بھرپور تائید کی جائیگی بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کو سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے دور وزارت میں عملی جامہ پہنایا گیا بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ سمیت آغآز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو روزگار مہیا کیاگیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہزاروں خواتین کو رقوم مہیا کیاگیا جو آج تک خواتین اس سے مستفید ہورہی ہیں عمران نیازی حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے وفاقی سطع پر کرونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان کے ہر اضلاع میں ہر گلی محلے سے روانہ کے مطابق سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں اور بلوچستان حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کی خاطر حقیقی اموات کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے کوئٹہ جیسے گنجان آبادی میں رمضان المبارک سے پہلے اور بعد میں ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئی ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت روزگار دینے کے جھوٹے وعدوں کو کبھی بھی تعبیر نہیں کرسکتے بھکاری اور غربت زدھ حکومت خود بیروزگاری کی عالم میں آوارہ گھوم پھر رہی ہے وھ بلوچستان کے اور پاکستان کے نوجوانوں کو کیا روزگار دے سکتے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان سمیت پاکستان بھر کے جیالے انکی فیصلوں کی منتظر ہیں ہر محاذ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے عہدیداران جیالے انکے شانہ بشانہ صف اول میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

سفر ندیم زہری نے کہاکہ بلوچستان زرعی حوالے سے خاص نہیں مگر باغبانی کے حوالے سے ایک بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے مگر اس شعبے کو بھی کیسکو کی سوتیلی نارواسلوک کے تحت اٹھارھ اٹھارھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کرکے تباھ کیاجارہا ہے اور ساتھ ساتھ ٹڈی دل نے باقی کسر پوری کردی تھی بلوچستان کے قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لئیے بغیر صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاک چمن بارڈر پر ہنگامے ٹوٹ پڑے اگر بلوچستان حکومت مقامی قبائلی عمائدین تاجروں مزدوروں کے ساتھ مل بیٹھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تو نفرت کے بجائے محبت سے بھی معاملات حل کیے جاسکتے تھے بلوچستان حکومت اپنی غفلت نااھلی کی وجہ سے بلوچستان کیمسائل میں مزید اضافے کی سبب بن رہی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں