25اکتوبر کو پی ڈی ایم کے عظیم الشان جلسہ عام میں کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کو پی ڈی ایم کے عظیم الشان جلسہ عام میں کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جلسے سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و پی ڈی ایم کے دیگر قائدین تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے یہ جلسہ عام ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب حکمران بلوچستان اور سندھ کے جزائز کو غیر آئینی طور پر اپنی ملکیت بنانے جا رہے ہیں مہنگائی بے روزگاری عوام کے استحصال کیخلاف جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا انتخابات میں مداخلت کر کے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے عمل روکنے اور بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت دیگر جملہ مسائل کے حوالے سے آواز بلند کرنے کو اولیت دی جائے گی بیان میں کہا گیا کہ بی این پی نے آمر دور ہو سول ڈکٹیٹرز کی حکمرانی ہر دور میں بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی سیاست کو عبادت کا درجہ دے کر بلوچستان کے تمام معاملات کو بہتر انداز اور عملی طور پر آگے بڑھاتے ہوئے پروان چڑھایا بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے ترقی پسند روشن خیال اور تمام طبقہ فکر کے لوگ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں