امت مسلمہ کو فلسطینیوں کیخلاف مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہو گا ،مولانا عبدالکبیر شاکر

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے، اسرائیل کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے اور اس حوالے سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر بعض عناصر کی طرف سے بیانات اور پروگرامات کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سرزمین پر قبضہ، توسیع پسندانہ عزائم، نئی یہودی بستیوں کے مسلسل قیام، فلسطینی عوام کیساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ظلم و جبر جاری ہے امت مسلمہ ومسلم حکمران کو فلسطینی حکومت اور عوام کیساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصیر آباد جعفرآباددورے کے دوران مختلف تقاریب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان سمیت کسی بھی مسلم حکومت کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے اسرائیل ناجائزبدماش وظالم ریاست ہے جس کی کوئی سرحد نہیں اور روزبروزفلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان سمیت دنیابھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ممکنہ جدوجہد کر رہی ہے امت مسلمہ متحدہوگی مسلم حکمرانوں میں غیرت ہوگی تواسرائیل وامریکہ یہودوہنود کچھ نہیں نہیں کر سکتا ہے بدقسمتی سے امت مسلمہ پر امریکی غلام وبے حس حکمران مسلط ہے ۔علمائے کرام دینی جماعتیں اسرائیلی یہودی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے عوام کی بہترین رہنمائی کریں انہوں نے حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی مؤقف کی روشنی میں اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر ڈٹ جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے اندرونی و بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں