ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان

بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کر نا ہمارا فرض ہے اور بلوچستان کو یہا ں کے عوام کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ بنایا جائے گا ،محمد طاہر رائے

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کر نا ہمارا فرض ہے اور بلوچستان کو یہا ں کے عوام کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ بنایا جائے گا پولیس کے متعلقہ تمام شعبوں میں بشمول اندراج ایف آئی آرعوام کو معیاری سروس ڈلیوری فراہم کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے آئی جی پولیس کا چارج سنبھالنے کے بعد سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میںایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ، ڈی آئی جیز ڈویژن ، درخشان ڈویژن ، جعفرآباد ڈویژن ، سبی ڈویژن ، لورالائی ڈویژن ، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ، ڈی آئی جی کرائم برانچ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت پولیس کمانڈ ر ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہر کسی کو عزت دی جائے قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کو مزید احسن طریقے سے نبھا یاجائے گا انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہم نہیں بھولتے شہداء کے خاندانوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے پولیس کا مورال بلند ہے انہو ں نے آفسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لا یا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ پولیس کا برتائو دوستانہ ہونا چاہیے اور ہر شہری کو بلاتفریق عزت دی جائے۔قبل ازیں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کو سینٹرل پولیس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سابقہ آئی جی محسن حسن بٹ نے اٴْن کا استقبال کیا اور بلوچستان پولیس کی کمان اٴْ ن کے حوالے کی بعد میں نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابقہ آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو پولیس گارڈ کی سلا می کے ساتھ رخصت کیا۔

نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان راو محمد طاہر کا دہشت گردی کے سدباب کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انکی سربراہی میں پولیس نے پنجاب سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا۔جس پر انہیں تمغہ برائے ھلال شجاعت سے نوازا گیا۔ابتدائی تعلیم قصور سے کیا۔انہوں نے قانون کی ڈگریاں ایل ایل بی سندھ مسلم کالج کراچی اور ایل ایل ایم لندن سے حاصل کیا۔

محمد طاہر راونے کیریئرکا آغاز پاکستان پولیس سروس کے 1993 بیج سے کیا ہے۔ وہ ڈی آئی جی لاہور، ڈی آئی جی بہاولپور، ڈی آئی جی فیصل آباد، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی پی او شیخوپورہ, ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر کراچی، ایایس پی ڈیفنس کراچی، اے ایس پی حیدرآباد اور اے ایس پی خیر پور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ محمد طاہر راو 2014 سے 2021 تک ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھیاورانہیں اس شعبہ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر تمغہ برائے ھلال شجاعت سے نوازا گیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں