عمران خان ملک میں اپنی ناکامی پر انتشار پھیلانے عوام کو دست وگریبان اور انارکی پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے ،پشتون افغان جمہوری پارٹی

بدھ 27 جنوری 2021 20:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پشتون افغان جمہوری پارٹی کے چیئر مین ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں اپنی ناکامی پر انتشار پھیلانے عوام کو دست وگریبان اور انارکی پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے اپنے ڈھائی سالہ حکومت میں آج تک عوام کیلئے کوئی ایسا کام کیا نہ پالیسی بنائی جس کو عوام سراہے پہلے ریاست مدینہ کے نام پر کبھی چین کے طرح نظام پر باتیں کر کے عوام کے مسائل اور ملک کی ترقی کیلئے آج سنجیدگی کے ساتھ ایسا لائحہ تیار نہیں کیا کہ عوام کو مہنگائی، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو جو پریشانیوںاور مصائب سے نجات دلائیں اور اب تو سول بیوروکریسی تک وزیراعظم کے باتوں اور اعلانات تک بھروسہ اور عمل نہیں کرتے جب بھی کابینہ میں مہنگائی کم کرنے کی اعلان اور اس پر عملدرآمد کا کہتا ہے الٹا دوسرے دن زیادہ مہنگائی کردی جاتی ہے کوئی بھی ذمہ دار انسان عمران خان کی بات کی نہ کوئی پرواہ اور نہ اہمیت دیتا ہے کیونکہ وزیراعظم کے قول وفعل میں زمین اور آسمان کا فرق ہے آئے دن بلیک میلنگ اورغیر ذمہ دارانہ بیانات اور دوسروں کی کردار کشی اور الزامات کے علاوہ اور بات اور نہ کام اور کوئی ملک قوم اور عوام کے لئے ترقی خوشحالی اور نہ اپنے وعدے اور دعوے کئے گئے اب وزیراعظم عمران خان کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے فوبیا لگ گیا ہے کابینہ کے اجلاس میں عوام کو مصائب مشکلات اور مسائل سے نکالنے کے علاوہ پی ڈی ایم کے خلاف سازشیں اور اپنے وزراء مشیرز اور معاونین کو عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مخالفین کے خلاف مختلف قسم کے حربے استعمال کررہے ہیں سیاسی رہنمائوں کے خلاف بیانات اور عزت دار کارکنوں کی پگڑی اور نیچے دیکھانے کا درس دیکر اپنی کوتاہیوںاور کرتوتوں اور غیر سیاسی وغیر جمہوری حرکات کو چھپانے کے علاوہ سیاسی قائدین پر کچرا اچھالنے کا درس دیکر عوام کو مزید دلدل اور ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹا کر بے جا بحث ومباحثے میں مبتلا کرتا ہے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے بڑا خطرہ اپنے نالائق انا،تکبر اور غرور سے ہوگا اور کرائے کے وزراء مشیروں اور معاونین نے یہاں تک پہنچا یا جو شب وروز پریس کانفرنسز کر کے عوام کے مسائل اور مشکلات پرا ٓنکھیں بند کر کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کررہے ہیں اور اصل مسائل رشوت خوری کرپشن سے اپنے حکومت کو بری الزمہ قرار د یکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے پر تلے ہوئے ہیں اور پی ڈی ایم میں خامیاں اور اختلاف پر بیانات دیکر اپنے آپ کو تسکین دیکر اور ذرائع ابلاغ گزارہ کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں