مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 20 اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،بلوچستان نیشنل پارٹی

پیر 18 اکتوبر 2021 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 20 اکتوبر کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی پارٹی کے تمام اضلاع کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے ساتھ فوری طور پر رابطے کرتے ہوئے 20اکتوبر کے احتجاجی ریلیوں سے لائحہ عمل ترتیب دیں اور بھرپور انداز میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں و دیگر پروگرامز کو کامیاب بنائیں تمام اضلاع کے صدور ‘ جنرل سیکرٹریز ‘ آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اس متعلق تمام پروگرامز میں پارٹی دوستوں کی شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے دوپہر 2بجے ریلی نکالی جائے گی پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام ساتھیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم پروگرام میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں موجودہ دور حکومت میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ لوگ نان شبینہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں غریب عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے حکمران معاشی قتل کر رہے ہیں بی این پی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرے گی عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ناانصافیوں ‘ محرومیوں ‘ مہنگائی ‘ معاشی قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی اپنا جمہوری کردار ادا کرے گی بیان کے آخر میں تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی کہ وہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ روابط قائم کرتے ہوئے ریلیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments