|بالا ناڑی میں 3بے گناہ نہتے افراد کے قتل میں ملوث ایک مفرور ملزم اور قاتل کا کیس بغیر تفتیش اور بغیر ملزمان کی گرفتاری ضلع کھچی سے کوئٹہ کرائم برانچ منتقل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،متاثرین

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) سانحہ بالا ناڑی کے متاثرین غلام محمد اعوان و اعوان قبائل کے دیگر معتبرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بالا ناڑی میں 3بے گناہ نہتے افراد کے قتل میں ملوث ایک مفرور ملزم اور قاتل کا کیس بغیر تفتیش اور بغیر ملزمان کی گرفتاری ضلع کھچی سے کوئٹہ کرائم برانچ منتقل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کیس میں نامزد ملزم قاتل عاصم کرد گیلو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کیس کو کمزور کرنا چاہتا ہے ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باوجود وزیراعلی ہاس میں وزیر اعلی سے ملاقاتیں کرنا اور گورنر ہاس میں چیرمین سینیٹ سے ملاقات کرکے ہمارے مقتولین کے کیس پر اثر انداز ہوا جارہا ہے وزیر اعلی اور چیرمین سینیٹ خوف خدا کرے کل کو ان کے بھائی اور بیٹوں کو بھی اس طرح اللہ انجام کو پہنچا سکتا ہے ہمارے پیاروں کو شہید کرنے کے بعد اب صوبائی حکومت اور چیرمین سینیٹ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے قاتل عاصم کرد گیلو کو بچانا چاہتے ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف ہماری آواز بنیں ہم مظلوم اور غریب لوگ ہیں اس طاقتور مافیا کے خلاف ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم ہر سطح پر احتجاج کیلئے صدا بلند کریں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں